سیلان ‏الرحم( ‏لیکوریا) ‏عورت ‏کو ‏سفیدی ‏جانے کا دیسی علاج



سیلان رحم یعنی عورت کو سفید پانی جانا

اس مرض میں عموماً رحم یعنی بچہ دانی کی اندرونی جھلی میں ورم مزمن ہوتا ہے جس کی وجہ سے سفید زردی مائل رطوبت بہتی ہے یہ رطوبت کبھی پتلی ہوتی ہے کبھی گاڑھی، جب یہ مرض زیادہ دنوں تک رہتا ہے تو مریضہ بہت کمزور ہوجاتی ہے چہرہ زرد اور طبیعت سست ہوجاتی ہے، کمر میں درد رہتا ہے، ہاتھ پاؤں جلتے ہیں، حیض بے قاعدگی سے آتا ہے، پنڈلیوں میں درد رہتا ہے، ہاتھ لگانے سے پیڑو میں سختی محسوس ہوتی ہے، بھوک کم لگتی ہے، عموماً قبض رہتا ہے

علاج

سب سے پہلے فرزین کے دوشافے شرمگاہ کے اندر دونوں جانب رکھیں دس دن تک ہر روز ایسا ہی کریں پھر عروسک میں پھایہ لتھیڑ کر رکھوائیں اس کے ساتھ ہی ناسف کی ایک ٹکیہ رات کو سوتے وقت دودھ سے ہر روز تین ہفتے تک کھلائیں

دیگر

سیلانول بھی سیلان کی بہترین دوا ہے اس کی ایک گولی روزانہ دودھ سے کھلائیں اور مبہول کے دو شیاف بچہ دانی میں دائیں بائیں رکھوائیں

کمزوری اور خون کی کمی سے سیلان رحم

اگر عام جسمانی کمزوری اور خون کی کمی سے سیلان رحم کی بیماری ہو تو صبح کو قرص فولاد کی ایک گولی دودھ سے اور رات کو سوتے وقت معجون سپاری پاک یا حلوہ سپاری پاک بیس گرام دودھ سے کھائیں، دونوں وقت کھانا کھانے کے بعد گامون چھ چھ گرام چاٹیں

نوٹ

اگر یہ بیماری بچہ دانی کے ورم یا رسولی کی وجہ سے ہو تو اس کا مناسب علاج کرائیں


حکیم محمد سجاد قاسمی مظفرنگری

Comments

Popular posts from this blog

سفید داغوں کی وجوہات و اسباب، علامات اور دیسی علاج | سفید داغ ختم کرنا کے دیسی نسخے

احتلام و ‏بدخوابی ‏کا ‏دیسی ‏علاج

پیٹ ‏درد ‏کا ‏دیسی ‏علاج