پیٹ درد کا دیسی علاج
معدہ (پیٹ) کے درد کے اسباب و علاج پیٹ کا درد کبھی اس وجہ سے ہوتا ہے کہ آدمی قابض، بادی، ثقیل غذا کھاتا جس کی وجہ سے ریاح (ہوا) بکثرت جمع ہوجاتی ہے اور درد کا سبب بنتی ہے اور بعض مرتبہ غذا معدہ میں فاسد ہوکر پیٹ کے درد کا سبب بنتی ہے ہماری دوائیں دیکھنے یا خریدنے کے لئے یہاں کلک کریں علاج اگر معدہ (پیٹ) کا درد شدید ہو اور کھانا کھائے ہوئے کم از کم تین گھنٹے گزر چکے ہوں تو آدھ سیر گرم پانی میں نمک گھول کر مریض کو پلائیں اور حلق میں انگلی ڈال کر قے (اُلٹی) کرا دیں۔ کسی برتن میں گرم پانی لے کر معدے کی سکائی کریں۔ قے کرانے کے بعد سَفوفُ الاَملاح چار رتی جوارش کَمونی نو گرام میں ملاکر کھلائیں، اوپر سے عَرق پودینہ، عرق اِلائچی، عرق گلاب چالیس چالیس گرام پلادیں اور تین گرام رائی سرکہ میں ملا کر کپڑے پر لگاکر درد کی جگہ پندرہ بیس منٹ تک باندھ کر رکھیں۔ اگر درد ہلکا ہو اور معدہ میں غذا بھی نہ ہو تو صرف جَوارِش کَمونی نو گرام کھلادیں اور حَبِّ حَلتِیت دو گولی تھوڑے گرم پانی سے دیں یا پھر سَفوف نمک سُلیمانی تین تین گرام دیں اگر پیٹ میں درد ہر روز رہتا ہو اور قبض بھی رہتا ہو تو صبح و شام جوارش...