بواسیر کا دیسی و یونانی علاج
بواسیر کیا ہے اور کیوں ہوتی ہے؟ بعض مرتبہ گرم چیزوں کے زیادہ استعمال کرنے، دست آور دواؤں کے زیادہ کھانے، زیادہ دنوں تک قبض رہنے، زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے یا عیش و آرام کی زندگی بسر کرنے سے مقعد (چوتڑ) کے سرے والی رگیں پھول جاتی ہیں اور انھیں بواسیری مسے کہا جاتا ہے بعض دفعہ ان میں خون بھر جاتا ہے اور یہ خون پاخانہ کے ساتھ یا اس کے بغیر ہی خارج ہونے لگتا ہے تو اس کو خونی بواسیر کہتے ہیں، اس میں آدمی کو درد و جلن محسوس ہوتی ہے اور بعض مرتبہ آدمی خون کے بہنے سے بہت کمزور نڈھال ہوجاتا ہے اور بعض دفعہ بیہوشی بھی طاری ہونے لگتی ہے بعض دفعہ خون نہیں بہتا لیکن مریض درد و جلن اور خارش کی وجہ سے بے چین رہتا ہے ساتھ ہی قبض بھی رہتا ہے اس کو بادی بواسیر کہتے ہیں ہماری دوائیں دیکھنے یا خریدنے کے لئے یہاں کلک کریں خونی بواسیر کا علاج بواسیر خونی میں جب تک مریض زیادہ کمزور نہ ہوجائے کوئی بھی دوا خون روکنے کے لئے نہ دیں، اگر خون نکلنے سے مریض بہت کمزور ہوجائے تو خون روکنے کے لئے صبح اور تیسرے پہر قُرص بندِش خون دو دو گولی دودھ سے کھائیں، رات کو چھ گرام معجون بُسّد کھلاکر دودھ پر سبوس اسپغول ...