Posts

Showing posts with the label سر کے امراض

‎سر ‏چکرانا ‏یا ‏آنکھوں ‏کے ‏سامنے ‏اندھیرا ‏ہونا | دیسی یونانی علاج

Image
سر چکرانا یا آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا بہت سے مریضوں کو یہ پریشانی ہوتی ہے کہ اگر وہ بیٹھے یا لیٹے ہوئے اٹھتے ہیں اور کھڑے ہوتے ہیں تو آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے، یا چلتے پھرتے چکر آتے ہیں، ایسا اکثر عام جسمانی کمزوری، دماغی کمزوری اور خون کی کمی سے ہوتا ہے، کبھی قبض سے بھی یہ شکایت ہوتی ہے، کبھی متلی اور قے کی شکایت بھی ہوتی ہے علاج اگر جسمانی کمزوری، ضعف دماغ یا خون کی کمی سے ایسی شکایت ہو تو تین دوائیں خرید لیں حب جواہر،خمیرہ مرکب اور شربت اِکسیر خاص روزانہ صبح کو خالی پیٹ حَبّ جَواہَر ایک گولی خَمیرَہ مُرَکَّب خاص چھ گرام میں رکھ کر دودھ سے کھائیں، خمیرہ مرکب خاص کے بجائے دواءُالمِسک جواہر والی چھ گرام یا خمیرہ گاؤ زباں عنبری جواہر والا چھ گرام بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ نیز حلوہ بادام، حلوہ بیضہ مرغ بیس گرام کھانا بھی مفید ہے۔ کھانا کھانے کے بعد شربت اکسیر خاص دس گرام چاٹ لیں اگر پیٹ خراب رہتا ہو تو جَوارِش جالینوس چھ گرام یا حَبّ مُشتَہی ایک گولی رات کو پانی سے کھائیں اگر تبخیر ہو تو جوارش شاہی استعمال کریں یہ بھی پڑھیں دماغی کمزوری کا علاج جاننے کے لئے کلک کریں سر درد کا علا...

ضعف دماغ | دماغی کمزوری کی وجوہات و اسباب اور دیسی علاج | دماغ کو طاقت دینے کے دیسی نسخے

Image
 ضعف دماغی یعنی دماغی کمزوری اس مرض میں سارے دماغ یا کسی حصے میں خون کم پہنچتا ہے دماغ کمزور کیوں ہوتا ہے؟ عام جسمانی کمزوری، خون کی کمی، دل کی کمزوری، زیادہ مباشرت، احتلام، مشت زنی یا انگشت زنی، دائمی نزلہ، دماغی رگوں میں رکاوٹ، دماغ میں خون کم پہنچنا، یا دماغ کی رسولی وغیرہ دماغی کمزوری کے اسباب ہیں دماغی کمزوری کی علامات و پہچان اکثر سر میں درد رہتا ہے  سر چکراتا ہے  چہرہ پھیکا یا سفید پڑ جاتا ہے  آنکھوں کے آگے اندھیرا آتا ہے  کبھی کان بجتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں آنکھوں کی پتلیاں پھیل جاتی ہیں شدید کمزوری ہو تو تشنج ہوجاتا ہے شدید مرض میں دیوانوں سی حالت ہوتی ہے مریض بے ہوش ہوتا ہے دماغی کمزوری دور کرنے کے یونانی اور آیرویدک نسخے نسخہ (١) حریرہ مقوی دماغ دماغی خشکی، نیند کی کمی ،دائمی نزلہ اور دماغ کی کمزوری کے لئے بے حد مفید ہے مغز بادام چھلے ہوئے سات عدد مغز کدو مغز تربوز مغز کھیرا مغز خربوزہ خشخاش نشاستہ سب تین تین گرام لے کر تھوڑے سے پانی میں باریک پیس لیں۔ ایک پاؤ دودھ ملاکر دو تین جوش دیں۔ روغن گائے پچیس گرام اور چینی پچیس گرام بھی ملالیں۔ نیم گرم صبح نہار...

درد شقیقہ یا آدھے سر کا درد کیوں ہوتا ہے؟ جانئے اسے ختم کرنے کے دیسی نسخے

Image
آدھے سر میں درد کے اسباب، علامات اور علاج  आधे सिर में दर्द का इलाज हिंदी में पढ़ें یہ درد عام طور پر آدھے سر میں ہوتا ہے یا پورے سر میں کہیں زیادہ کہیں کم ہوتا ہے بخارات سر کے کمزور حصے میں جمع ہوکر اس درد کا باعث بنتے ہیں، اس درد کی وجوہات یہ ہیں، سخت محنت، حیض کی خرابی، باؤگولہ، فاقہ کشی، کمزوری، متواتر شب بیداری، تیز روشنی کو دیکھنا، تیز خوشبو سونگھنا، کثرت جماع، امراض گردہ، ملیریا، نظر کی خرابی وغیرہ علاج اس مرض کی دوا آپ خود بھی بناسکتے ہیں اور کسی اسٹور سے بنی ہوئی بھی لے سکتے ہیں ذیل میں دونوں طرح کی دوا لکھی جاتی ہے خود بنانے کی دیسی دوا اسطخودوس ٣ ماشہ، مرچ سیاہ ٧ عدد، دھنیا خشک ٤ ماشہ، پانی ڈیڑھ چھٹانک۔ تینوں چیزوں کو رات میں بھگودیں، صبح گھوٹ چھان کر چھ بتاشے کھلاکر طلوع آفتاب سے پہلے یہ دوا کھلادیں ان شاء دو تین دن میں مکمل آرام ہوجائے گا، اگر نہ ہو تو پھر اطریفل صغیر کا استعمال کریں یہ بنی ہوئی دو کسی دوکان سے خرید لیں دیگر اسطخودوس، سونف، ریوند چینی، دھنیا خشک، نمک سیاہ، نوشادر، سب چیزیں برابر وزن میں پیس کر سفوف بنالیں دیگر دھنیا خشک تین گرام، اسطخودوس تین گرام، کال...

سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟ | جانئے سر درد کا دیسی یونانی اور آیرویدک علاج | سر درد کے 13 نسخے

Image
  سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟ हिन्दी में पढ़ने के लिए यहां क्लिक करें سر میں درد ہونے کی وجوہات یہ ہیں  زیادہ گرمی یا سردی لگنا۔ کھانے پینے میں بے احتیاطی ۔ ریاح (گیس) پیدا کرنے والی چیزیں زیادہ کھانا۔ دماغی تھکاوٹ۔ مِرگی۔ ہسٹیریا۔ کان، ناک، دل، گردہ و مثانہ کے امراض۔ دماغ کا ہل جانا۔ شوگر۔ عورتوں کے جنسی امراض کی وجہ سے سر میں درد ہوجاتا ہے سر کا درد دور کرنے اور دماغ کو طاقت دینے کے دیسی نسخے  نسخہ (١) عناب پانچ عدد، بہی دانہ ٣ گرام، مغز کدو شیریں ٤گرام، عرق گاؤ زباں ١٢ تولہ میں لعاب بناکر دولہ شربت صندل ملاکر پلائیں نسخہ (٢) (جوشاندہ) دارچینی ٣ گرام، اسطخدوس ٣گرام، چھوٹی الائچی سات عدد پانی میں جوش دے کر چھان کر چینی ملاکر چائے کی طرح پلائیں نسخہ (٣) معجون مقوی دماغ دماغ کی طاقت اور سر درد کے لئے  خشخاش ٢٥٠ گرام، چہار مغز ١٢٥ گرام، الائچی خود پندرہ گرام، طباشیر ١٠ گرام، مغز سونف ١٢٥ گرام، کالی مرچ ١٠ گرام، مغز بادام ١٢٥ گرام، چینی سب کے برابر۔  پہلے خشخاش کو دودھ میں بھگودیں پھر گھوٹ کر چھان لیں۔ اب چھنے ہوئے پانی میں چینی ڈال کر چاشنی بنالیں اور قوام (پَت) تیار...