Posts

Showing posts with the label پتھری کا علاج

گردہ ‏و ‏اور ‏مثانے ‏کی ‏پتھری ‏کا ‏دیسی ‏یونانی ‏علاج

Image
پتھری کے اسباب اور علامات بعض آدمیوں میں بدہضمی، قبض یا ناقص غذاؤں کے کثرتِ استعمال سے خام اور غلیظ مادے پیدا ہوکر ریگ اور پتھری کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور ایسے پانی سے بھی پتھری بن جاتی ہے جس میں چونہ وغیرہ کے اجزاء زیادہ ہوں، پتھری اکثر گردے یا مثانے میں ہوتی ہے جب گردے کی پتھری گردے سے نکل کر باریک نالی میں پھنس جاتی ہے تو شدید درد ہوتا ہے، پیشاب میں یا پیشاب کے بعد خون آتا ہے جب پتھری گردوں میں ہوتی ہے تو کمر میں گردے کی جگہ ہلکا ہلکا درد ہوتا ہے، بھاگنے دوڑنے سے بڑھ جاتا ہے۔ جب پتھری مثانے میں ہوتی ہے تو مثانے کی جگہ بوجھ محسوس ہوتا ہے، پیشاب کرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پیشاب اندر باقی ہے، بعض مرتبہ دونوں گردوں میں بڑی بڑی پتھری ہوتی ہے اور پیشاب بند ہوجاتا ہے یہ صورت خطرناک ہوتی ہے علاج صبح و شام دو رتی کی مقدار میں دوائے سَنگ دس گرام سِکَنجَبین بَزوری میں ملاکر چٹائیں، رات کو معجون عَقرب تین گرام پانی سے کھلائیں، دونوں وقت کھانا کھانے کے بعد قُرص جالینوس دو گولیاں کھلائیں ہماری دوائیں دیکھنے یا خریدنے کے لئے یہاں کلک کریں  حکیم مفتی محمد سجاد قاسمی مظفرنگری