بواسیر ‏کا ‏دیسی ‏و ‏یونانی ‏علاج

بواسیر کیا ہے اور کیوں ہوتی ہے؟



بعض مرتبہ گرم چیزوں کے زیادہ استعمال کرنے، دست آور دواؤں کے زیادہ کھانے، زیادہ دنوں تک قبض رہنے، زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے یا عیش و آرام کی زندگی بسر کرنے سے  مقعد (چوتڑ) کے سرے والی رگیں پھول جاتی ہیں اور انھیں بواسیری مسے کہا جاتا ہے بعض دفعہ ان میں خون بھر جاتا ہے اور یہ خون پاخانہ کے ساتھ یا اس کے بغیر ہی خارج ہونے لگتا ہے تو اس کو خونی بواسیر کہتے ہیں، اس میں آدمی کو درد و جلن محسوس ہوتی ہے اور بعض مرتبہ آدمی خون کے بہنے سے بہت کمزور نڈھال ہوجاتا ہے اور بعض دفعہ بیہوشی بھی طاری ہونے لگتی ہے
بعض دفعہ خون نہیں بہتا لیکن مریض درد و جلن اور خارش کی وجہ سے بے چین رہتا ہے ساتھ ہی قبض بھی رہتا ہے اس کو بادی بواسیر کہتے ہیں
ہماری دوائیں دیکھنے یا خریدنے کے لئے یہاں کلک کریں 


خونی بواسیر کا علاج

بواسیر خونی میں جب تک مریض زیادہ کمزور نہ ہوجائے کوئی بھی دوا خون روکنے کے لئے نہ دیں، اگر خون نکلنے سے مریض بہت کمزور ہوجائے تو خون روکنے کے لئے صبح اور تیسرے پہر قُرص بندِش خون دو دو گولی دودھ سے کھائیں، رات کو چھ گرام معجون بُسّد کھلاکر دودھ پر سبوس اسپغول تین گرام چھڑک کر پلائیں، کافور سیال پانچ پانچ قطرے تھوڑے پانی میں ملاکر کھانا کھانے کے بعد پلائیں، اور مرہم مازو مسّوں پر لگائیں
اگر برابر خون آنے سے مریض کی رنگت زرد پڑجائے تو صبح و شام سفوف فولادی تین تین گرام پانی سے کھلائیں، رات کو قرص بندش خون دو گولی کھلاکر دودھ پر سبوس اسپغول تین گرام چھڑک پلائیں
جب خون بند ہوجائے تو کمزوری دور کرنے کے لئے شربت فولاد کھانا کھانے کے بعد چھ چھ گرام چٹائیں
اگر بواسیری دست آنے لگیں تو سفوف مُقِلیاثا چھ گرام پانی سے دیں اور شام کو معجون بواسیری چھ گرام پانی سے دیں

بادی بواسیر کا علاج

بواسیر بادی ہو تو صبح کو بسباسہ چھ گرام پانی سے دیں، رات کو مُرکّبی ایک گولی اور سبوس اسپغول چار گرام کھلائیں، دونوں وقت کھانا کھانے کے بعد جوارش جالینوس چھ چھ گرام پانی سے دیں، مسوں پر مرہم بواسیر یا روغن اکسیر بواسیر لگائیں
اگر بواسیری مسے سوج گئے ہوں تو ضماد بواسیر لگائیں اور بھنگ کے پتوں کی ٹکیا باندھیں

غذا و پرہیز

بواسیر کے مریض کو ہری سبزیاں، دودھ، دہی، مکھن اور گھی کھلائیں اور گوشت، مچھلی، انڈے، چائے، قہوہ، لال مرچ، گرم مصالحہ اور تمام قابض و بادی چیزوں سے پرہیز کریں 

دیگر دوائیں جو آپ خود بناسکتے ہیں

حب بواسیر

کافور دس گرام، رسوت دس گرام، مغز تخم بکائن بیس گرام، گیرو دس گرام، تخم گندنا بیس گرام، پوست ہلیلہ زرد چالیس گرام، سب دواؤں کو کوٹ چھان کر کوکڑ چھلنی کے عرق میں چنے کے برابر گولیاں بنائیں
ایک ایک گولی صبح و شام تازہ پانی سے لیں
ہرقسم کی بواسیر میں مفید ہے

مرہم بواسیر

مازو چھ گرام، کتھہ چھ گرام، پھٹکڑی چھ گرام، افیون دو گرام، توتیا ایک گرام
سب کو کوٹ پیس کر روغن گاؤ پچاس گرام میں اچھی طرح ملائیں، مرہم بن جائے گا
وقت ضرورت لگائیں

حب بواسیر

پوست ہلیلہ کابلی بیس گرام، رسوت بیس گرام، مغز تخم نیم بیس گرام، مغز تخم بکائن دس گرام، تخم چاکسو بیس گرام، بادیان دس گرام، انیسون دس گرام، تخم گندنا بیس گرام، مغز بادام دس گرام، سنا مکی دس گرام
ان دواؤں کو کوٹ پیس کر سفوف بناکر الگ رکھیں اور پھر
مغز فلوس بیس گرام، منقیٰ دس گرام، مقل بیس گرام تین پاؤ پانی میں بھگودیں اور چھان کر لعاب حاصل کریں
مذکورہ سفوف کو اس میں گوندھ کر چنے کے برابر گولیاں بنائیں
ایک ایک گولی صبح و شام تازہ پانی سے استعمال کریں

سفوف فولادی

بادیان بیس گرام، پوست ہلیلہ زرد بیس گرام، پوست ہلیلہ کابلی بیس گرام، آملہ بیس گرام، تخم کاسنی بیس گرام، بیہڑہ بیس گرام، نمک لاہوری دس گرام، نمک سانبھر دس گرام، نمک منھاری دس گرام، نمک نشور دس گرام، ست گلو تین گرام، برادہ فولاد اسّی گرام
کوٹ چھان کر سفوف بنائیں
تین سے چھ گرام تک تازہ پانی سے استعمال کریں
خون کو صاف کرتا ہے، بدن کو مضبوط و طاقتور بناتا ہے، کھانا ہضم کرتا ہے، خوب بھوک لگاتا ہے، معدہ آنتوں اور بواسیر کا خون بند کرتا ہے، مفید و مجرب ہے

حکیم مفتی محمد سجاد قاسمی مظفرنگری

Comments

Popular posts from this blog

سفید داغوں کی وجوہات و اسباب، علامات اور دیسی علاج | سفید داغ ختم کرنا کے دیسی نسخے

سرعت ‏انزال ‏یعنی ‏ٹائمنگ کی ‏کمی ‏کا دیسی ‏علاج

احتلام و ‏بدخوابی ‏کا ‏دیسی ‏علاج