سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟ | جانئے سر درد کا دیسی یونانی اور آیرویدک علاج | سر درد کے 13 نسخے
سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟
سر میں درد ہونے کی وجوہات یہ ہیں
زیادہ گرمی یا سردی لگنا۔ کھانے پینے میں بے احتیاطی ۔ ریاح (گیس) پیدا کرنے والی چیزیں زیادہ کھانا۔ دماغی تھکاوٹ۔ مِرگی۔ ہسٹیریا۔ کان، ناک، دل، گردہ و مثانہ کے امراض۔ دماغ کا ہل جانا۔ شوگر۔ عورتوں کے جنسی امراض کی وجہ سے سر میں درد ہوجاتا ہے
سر کا درد دور کرنے اور دماغ کو طاقت دینے کے دیسی نسخے
نسخہ (١)
عناب پانچ عدد، بہی دانہ ٣ گرام، مغز کدو شیریں ٤گرام، عرق گاؤ زباں ١٢ تولہ میں لعاب بناکر دولہ شربت صندل ملاکر پلائیں
نسخہ (٢) (جوشاندہ)
دارچینی ٣ گرام، اسطخدوس ٣گرام، چھوٹی الائچی سات عدد پانی میں جوش دے کر چھان کر چینی ملاکر چائے کی طرح پلائیں
نسخہ (٣) معجون مقوی دماغ
دماغ کی طاقت اور سر درد کے لئے
خشخاش ٢٥٠ گرام، چہار مغز ١٢٥ گرام، الائچی خود پندرہ گرام، طباشیر ١٠ گرام، مغز سونف ١٢٥ گرام، کالی مرچ ١٠ گرام، مغز بادام ١٢٥ گرام، چینی سب کے برابر۔
پہلے خشخاش کو دودھ میں بھگودیں پھر گھوٹ کر چھان لیں۔ اب چھنے ہوئے پانی میں چینی ڈال کر چاشنی بنالیں اور قوام (پَت) تیار ہونے پر ساری دوائیں پسی ہوئے اچھی طرح ملاکر معجون بنائیں۔ خشخاش کے پھوگ کو بھی بھون کر معجون میں ملادیں۔ خوراک ٩ گرام معجون گائے کے نیم گرم دودھ سے
نسخہ (٤) دماغی
دماغ کو طاقت دیتاہے، دردِ سر، دوران سر، دائمی نزلہ اور قبض کو دور کرتا ہے
گُل بنفشہ، گلِ سرخ، گاؤزبان، اسطخدوس، چھلکا ہرڑ زرد، سناء مکی، مغز دھنیا، مغز بادام ہر ایک بیس گرام، چینی ١٤٠ گرام سب کو باریک پیس کر رکھیں۔ خوراک ٩ گرام صبح و شام گائے کے ایک پاؤ دودھ کے ساتھ
نسخہ(٥) آسان گھریلو نسخہ
دماغ کی طاقت اور سر درد کے لئے
ہر روز دو عدد مربہ آملہ، آٹھ گری بادام، دو عدد چاندی کے ورق لپیٹ کر چند دن استعمال کریں
نسخہ (٦)
چھوٹی الائچی چار عدد، گری بادام چار عدد، چھوہارہ ایک عدد۔ رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح کو بادام و الائچی کا چھلکا اور چھوہارے کی گٹھلی دور کرکے پچاس گرام مکھن ملاکر کھائیں
نسخہ (٧) نسوار (سونگھنے کی دوا)
اچھا ہوا چونا اور نوشادر برابر لے کر بند کارک والی شیشی میں ڈال کر تھوڑا سا پانی ملاکر خوب ہلاکر سونگھیں
نسخہ (٩) امرت دھارا
ست پودینہ، ست اجوائن، کافور برابر لے کر شیشی میں ڈال کر دھوپ میں رکھیں پانی سا بن جائے گا۔ ایک دو قطرہ درد کی جگہ لگائیں فوراً آرام ہوگا
نسخہ (١٠)
اسطوخودوس ٣ گرام، دھنیا خشک ٣ گرام،کالی مرچ ٥ عدد۔ باریک پیس کر صبح خالی پیٹ پانی سے لیں اور ایک گھنٹہ آرام کریں
میڈیکل سے ملنے والی دیسی ادویات
اطریفل اسطوخودوس ۔ اطریفل کشنیزی۔ اطریفل زمانی
ان میں سے کوئی بھی ایک دوا لے کر رات کو ایک چمچ دوا پانی سے دیں۔ یہ دوائیں بھی دماغ کی تقویت، سر درد، دائمی نزلہ، آنکھوں کی روشنی، بالوں کے امراض کے لئے مفید ہیں
کسی بھی مرض کی دوا ہم سے منگوانے کے لئے یہاں کلک کریں
درد (آدھا سیسی کا درد) کا علاج


Comments