درد شقیقہ یا آدھے سر کا درد کیوں ہوتا ہے؟ جانئے اسے ختم کرنے کے دیسی نسخے



آدھے سر میں درد کے اسباب، علامات اور علاج 

یہ درد عام طور پر آدھے سر میں ہوتا ہے یا پورے سر میں کہیں زیادہ کہیں کم ہوتا ہے
بخارات سر کے کمزور حصے میں جمع ہوکر اس درد کا باعث بنتے ہیں، اس درد کی وجوہات یہ ہیں، سخت محنت، حیض کی خرابی، باؤگولہ، فاقہ کشی، کمزوری، متواتر شب بیداری، تیز روشنی کو دیکھنا، تیز خوشبو سونگھنا، کثرت جماع، امراض گردہ، ملیریا، نظر کی خرابی وغیرہ

علاج

اس مرض کی دوا آپ خود بھی بناسکتے ہیں اور کسی اسٹور سے بنی ہوئی بھی لے سکتے ہیں ذیل میں دونوں طرح کی دوا لکھی جاتی ہے

خود بنانے کی دیسی دوا

اسطخودوس ٣ ماشہ، مرچ سیاہ ٧ عدد، دھنیا خشک ٤ ماشہ، پانی ڈیڑھ چھٹانک۔ تینوں چیزوں کو رات میں بھگودیں، صبح گھوٹ چھان کر چھ بتاشے کھلاکر طلوع آفتاب سے پہلے یہ دوا کھلادیں
ان شاء دو تین دن میں مکمل آرام ہوجائے گا، اگر نہ ہو تو پھر اطریفل صغیر کا استعمال کریں یہ بنی ہوئی دو کسی دوکان سے خرید لیں

دیگر

اسطخودوس، سونف، ریوند چینی، دھنیا خشک، نمک سیاہ، نوشادر، سب چیزیں برابر وزن میں پیس کر سفوف بنالیں

دیگر

دھنیا خشک تین گرام، اسطخودوس تین گرام، کالی مرچ چھ عدد، باریک پیس کر سفوف بنالیں طلوع آفتاب سے پہلے تین چار بتاشے کھلاکر یہ دوا پانی سے کھلائیں پھر ایک گھنٹہ آرام کریں

بنی ہوئی یونانی دوا یہ ہیں

اطریفل اسطخودوس خرید لیں اس میں چھ گرام سونے سے پہلے نیم گرم دودھ سے کھائیں یا پھر اطریفل کشنیزی کا استعمال کریں

نوٹ

سر میں سرسوں کے تیل کی مالش کرنا اس مرض میں بہت 
مفید ہے
مریض کو اندھیرے کمرے میں لٹائیں، روشنی سے دور رکھیں

ہم سے کسی بھی مرض کی دوا آپ آنلائن منگوا سکتے ہیں 


محمد سجاد قاسمی مظفرنگری

Comments

Popular posts from this blog

سفید داغوں کی وجوہات و اسباب، علامات اور دیسی علاج | سفید داغ ختم کرنا کے دیسی نسخے

احتلام و ‏بدخوابی ‏کا ‏دیسی ‏علاج

پیٹ ‏درد ‏کا ‏دیسی ‏علاج