ضعف دماغ | دماغی کمزوری کی وجوہات و اسباب اور دیسی علاج | دماغ کو طاقت دینے کے دیسی نسخے



 ضعف دماغی یعنی دماغی کمزوری

اس مرض میں سارے دماغ یا کسی حصے میں خون کم پہنچتا ہے

دماغ کمزور کیوں ہوتا ہے؟

عام جسمانی کمزوری، خون کی کمی، دل کی کمزوری، زیادہ مباشرت، احتلام، مشت زنی یا انگشت زنی، دائمی نزلہ، دماغی رگوں میں رکاوٹ، دماغ میں خون کم پہنچنا، یا دماغ کی رسولی وغیرہ دماغی کمزوری کے اسباب ہیں

دماغی کمزوری کی علامات و پہچان

اکثر سر میں درد رہتا ہے
 سر چکراتا ہے
 چہرہ پھیکا یا سفید پڑ جاتا ہے
 آنکھوں کے آگے اندھیرا آتا ہے
 کبھی کان بجتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں
آنکھوں کی پتلیاں پھیل جاتی ہیں
شدید کمزوری ہو تو تشنج ہوجاتا ہے
شدید مرض میں دیوانوں سی حالت ہوتی ہے
مریض بے ہوش ہوتا ہے

دماغی کمزوری دور کرنے کے یونانی اور آیرویدک نسخے

نسخہ (١) حریرہ مقوی دماغ

دماغی خشکی، نیند کی کمی ،دائمی نزلہ اور دماغ کی کمزوری کے لئے بے حد مفید ہے

مغز بادام چھلے ہوئے سات عدد
مغز کدو
مغز تربوز
مغز کھیرا
مغز خربوزہ
خشخاش
نشاستہ
سب تین تین گرام لے کر تھوڑے سے پانی میں باریک پیس لیں۔ ایک پاؤ دودھ ملاکر دو تین جوش دیں۔ روغن گائے پچیس گرام اور چینی پچیس گرام بھی ملالیں۔ نیم گرم صبح نہار منہ استعمال کریں

نسخہ (٢) 

مغز بادام پانچ دانے رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح کو چھلکا اتار کر پتہ پر گھسیں اور اس میں پچاس گرام مکھن، پچاس گرام بورا یا کھانڈ اور پانچ ورق چاندی کے ملاکر صبح کا ناشتہ کریں۔ یہ بے حد مفید نسخہ ہے

نسخہ (٣) مرجان بھسم یا کشتہ مرجان

مرجان شدھ دس گرام کو تیس گرام گائے کے گھی میں ملاکر کوزہ گلی میں بند کرکے پانچ کلو اپلوں کی آگ دیں اور پیس کر رکھیں۔ ایک مکھن میں ملاکر دیں

نسخہ (٤)  برہمی گولی

برہمی بوٹی تازہ خشک ١٢ گرام
روغن بادام
مرچ سیاہ تین گرام
دانہ الائچی خورد تین گرام
پہلے برہمی بوٹی کو پیس کر روغن بادام سے بھون لیں پھر باقی چیزوں کو پیس ملالیں اور سب کو گوندھ کر مرچ سیاہ کے برابر گولیاں بنائیں اور دو دو گولی صبح و شام دودھ سے لیں

نسخہ (٥) سفوف مقوی دماغ

مغز سونف
مغز دھنیا
مغز بادام چھلے ہوئے
مصری سب کے برابر
سب کو پیس کر رکھیں اور رات کو سوتے وقت ایک چمچ دوا دودھ سے لیں اور بعد میں کوئی چیز نہ کھائیں

نسخہ (٦) اطریفل برہمی

دماغ و اعصاب اور تمام بدن کی طاقت کے لئے

ترپھلا ایک سو پچاس گرام
تازہ خشک برہمی کے پتے ٣٠ گرام
مرچ سیاہ ٢٠ گرام
سب کو روغن بادام شیریں میں بھون کر شہد میں ملاکر اطریفل بنائیں۔ خوراک دس گرام معجون رات کو دودھ یا پانی سے

نسخہ (٧) دوائے دماغ

کشتہ چاندی تین گرام
کشتہ مرجان بیس گرام
کشتہ فولاد دس گرام
سب کو ملاکر رکھیں اور ایک یا دو رتی خمیرہ گاؤ زبان عنبری میں ملاکر کھائیں

نسخہ (٩) سب سے آسان نسخہ

بُھنے ہوئے چنے چھلے ہوئے پچاس گرام
مغز بادام شیریں پچاس گرام
کھانڈ سو گرام
سب کو پیس کر رکھیں اور صبح کو دس گرام نیم گرم دودھ سے لیں 

میڈیکل سے ملنے والی دیسی دوائیں 

صبح کو خمیرہ گاؤ زباں عنبری جواہر والا دس گرام یا حلوہ بادام بیس گرام دودھ یا چائے کے ساتھ لیں
کھانا کھانے کے بعد دونوں وقت شربت اکسیر دس دس گرام چاٹیں
حریرہ بادام بھی ضعف دماغ میں فائدہ مند ہے
اگر قبض بھی ہو تو مربہ ہلیلہ ایک عدد رات کو کھائیں

آپ کسی بھی مرض کی دوا ہم سے آنلائن بھی منگوا سکتے



حکیم مفتی محمد سجاد قاسمی

Comments

Popular posts from this blog

سفید داغوں کی وجوہات و اسباب، علامات اور دیسی علاج | سفید داغ ختم کرنا کے دیسی نسخے

احتلام و ‏بدخوابی ‏کا ‏دیسی ‏علاج

پیٹ ‏درد ‏کا ‏دیسی ‏علاج