‎سر ‏چکرانا ‏یا ‏آنکھوں ‏کے ‏سامنے ‏اندھیرا ‏ہونا | دیسی یونانی علاج



سر چکرانا یا آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا

بہت سے مریضوں کو یہ پریشانی ہوتی ہے کہ اگر وہ بیٹھے یا لیٹے ہوئے اٹھتے ہیں اور کھڑے ہوتے ہیں تو آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے، یا چلتے پھرتے چکر آتے ہیں، ایسا اکثر عام جسمانی کمزوری، دماغی کمزوری اور خون کی کمی سے ہوتا ہے، کبھی قبض سے بھی یہ شکایت ہوتی ہے، کبھی متلی اور قے کی شکایت بھی ہوتی ہے



علاج

اگر جسمانی کمزوری، ضعف دماغ یا خون کی کمی سے ایسی شکایت ہو تو تین دوائیں خرید لیں حب جواہر،خمیرہ مرکب اور شربت اِکسیر خاص روزانہ صبح کو خالی پیٹ حَبّ جَواہَر ایک گولی خَمیرَہ مُرَکَّب خاص چھ گرام میں رکھ کر دودھ سے کھائیں، خمیرہ مرکب خاص کے بجائے دواءُالمِسک جواہر والی چھ گرام یا خمیرہ گاؤ زباں عنبری جواہر والا چھ گرام بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ نیز حلوہ بادام، حلوہ بیضہ مرغ بیس گرام کھانا بھی مفید ہے۔ کھانا کھانے کے بعد شربت اکسیر خاص دس گرام چاٹ لیں
اگر پیٹ خراب رہتا ہو تو جَوارِش جالینوس چھ گرام یا حَبّ مُشتَہی ایک گولی رات کو پانی سے کھائیں
اگر تبخیر ہو تو جوارش شاہی استعمال کریں

یہ بھی پڑھیں




محمد سجاد قاسمی مظفرنگری

Comments

Popular posts from this blog

سفید داغوں کی وجوہات و اسباب، علامات اور دیسی علاج | سفید داغ ختم کرنا کے دیسی نسخے

سرعت ‏انزال ‏یعنی ‏ٹائمنگ کی ‏کمی ‏کا دیسی ‏علاج

احتلام و ‏بدخوابی ‏کا ‏دیسی ‏علاج